قبولہ :مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران2ڈاکو ہلاک،2فرار

 قبولہ :مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران2ڈاکو ہلاک،2فرار

محمد نگر(نمائندہ دنیا)مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک دو فرار ہوگئے واقعات کے مطابق وارڈ نمبر 9 میں 4 ڈاکوؤں کی گھر میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش 15 پر اطلاع ملتے ہی تھانہ قبولہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔۔۔

 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، مبینہ مقابلہ میں فرارہوتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ا ن کے اپنے 2 ساتھی ڈاکو سمیع اﷲ اور ماجد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاتھاکہ راستے ہی میں ہی دم توڑگئے ، 2ڈاکوجائے وقوعہ سے فرارہوگئے ، ڈی ایس پی سرکل عارفوالاملک طارق محمود نے بتایا کہ چند روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار طارق کے قتل سمیت متعدد واردتوں میں ملوث تھے ،گزشتہ روز پھر ایک گھر میں واردات کیلئے گئے تھے ،تھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں