نگران وفاقی وزرا کو پانچ ماہ میں 8کروڑ 88لاکھ تنخواہ، الاؤنسز ادائیگی

نگران وفاقی وزرا کو پانچ ماہ میں 8کروڑ 88لاکھ تنخواہ، الاؤنسز ادائیگی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نگران وفاقی وزرا نے پانچ ماہ میں 8 کروڑ 88 لاکھ روپے تنخواہوں اور الاؤنسز وصول کیے ، ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنیادی تنخواہ۔۔۔

 ہاؤس رینٹ الاؤنس 30لاکھ ، بیرون ممالک دوروں کا ٹریولنگ الاؤنس چار کروڑ اور ڈیلی الاؤنس 55لاکھ ، ٹریولنگ الاؤنس ایک کروڑپچاس لاکھ ، یوٹیلٹی و دیگر الاؤنسز کی مد میں 15لاکھ روپے شامل ہیں۔ سابق 33وفاقی وزرا، وزرائے مملکت نے حکومت ختم ہونے سے رواں مالی سال 2023-24 کے ڈیڑھ ماہ میں ایک کروڑ 49لاکھ روپے تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں وصول کیے ، ان وزراء نے اگست تک 33لاکھ 20ہزار روپے بنیادی تنخواہ، سرکاری دوروں کے ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں 56لاکھ 58ہزار روپے ، بیرون ملک دوروں پر ڈیلی الاؤنس 8لاکھ 35ہزار روپے ، ماہانہ ٹریولنگ الاؤنس 21لاکھ 59ہزار ، ہاؤس رینٹ 11لاکھ ، کنٹریکٹ سٹاف کی تنخواہیں 6لاکھ ، میڈیکل چارجز چار لاکھ26ہزار اور یوٹیلٹی الاؤنس کی مد میں تین لاکھ 74ہزار روپے وصول کیے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں