اسمبلی میں رولزکے بغیر بات کرنا چیخنے کے مترادف :احمد خان

اسمبلی میں رولزکے بغیر بات کرنا چیخنے کے مترادف :احمد خان

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ اسمبلی فلورز پر رولز آف پروسیجر کے بغیر بات کرنا چیخنے کے مترادف ہے ، صوبے کے بارہ کروڑ لوگوں کا بھلا آئین سے ہوگا شور سے نہیں،سپیکر کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ منفی ذہن کے رجحانات کی حوصلہ شکنی کرے ۔بطور سپیکر قانون کی بہتر ی کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ سپیکر نے کہا کہ جس طرح اسمبلی کے ممبران کا استحقاق ہے ، اسی طرح رپورٹرز کا بھی استحقاق ہے ۔ ہم نے تکلیف کا دور دیکھا جو بہت ڈراؤنا خواب تھا۔ سابق دور میں اسمبلی کے فلور پر پرائیویٹ لوگوں کو بلایا گیا جس کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔محمداحمدخان نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا کہ مجھ پر جو تنقید ہوگی اسے خندہ پیشانی سے برداشت کروں گا۔ اگر تنقید سے اسمبلی کا، یا لوگوں کے مسائل کا ادراک ہو سکتا ہے تو پھر جتنی مرضی تنقید کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں