پختونخوا اسمبلی:سنی اتحاد کونسل کے 2ووٹ ہدایت کیخلاف پڑنے پر انکوائری کمیٹی قائم

پختونخوا اسمبلی:سنی اتحاد کونسل  کے 2ووٹ ہدایت کیخلاف  پڑنے پر انکوائری کمیٹی قائم

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر انتخابات کے دوران تعداد سے دو اضافی ووٹ اپوزیشن کو پڑگئے۔

ذرائع کے مطابق دو اضافی ووٹ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن کو پڑے ہیں، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اس معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے ، پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ،کمیٹی انکوائری کرنے کے بعد نامزد وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں