رمضان میں پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی)رمضان میں پیاز اورکیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کا امکان، وزارت تجارت نے فیصلہ کیلے اور پیاز کی مناسب قیمت پر فراہمی کیلئے کیا۔
ایکسپورٹرز کا کہنا ہے ملک سے پیاز اور کیلے کی ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگ گئی ہے ، چیف سیکرٹری پنجاب کی تجویز پر وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے سٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ خط میں کہا گیا رمضان کے اختتام تک ایران اور افغانستان کو کیلے ، مڈل ایسٹ اور خلیجی ریاستوں کو پیاز کی ایکسپورٹ بند رکھی جائے ۔ سرکاری اور نجی سٹیک ہولڈرز سے فوری مشاورت کی ہدایت بھی کی گئی۔