سویلینزفوجی ٹرائل، بینچ پر اعتراض وقت کا ضیاع:سپریم کورٹ

سویلینزفوجی ٹرائل، بینچ پر اعتراض وقت کا ضیاع:سپریم کورٹ

اسلام آباد (دنیانیوز،آن لائن )سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاجبکہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بینچ آج پھرسماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کیس براہ راست نشر کرنے اور بینچ کی فوری تشکیل نو کی استدعا منظور نہ ہوئی، پرائیویٹ درخواستگزار اور صوبے اس کیس میں فریق کیسے بن سکتے ہیں؟ اٹارنی جنرل اور فریقین سے معاونت طلب کی گئی،کیس براہ راست نشر کرنے ، ملزمان کے رشتہ داروں کو عدالت آنے دینے کی استدعا بھی کی گئی،حکمنامہ کے مطابق دوران سماعت بینچ کی تشکیل پربھی اعتراض اٹھایا گیا،ان معاملات کو دیکھنے میں وقت کا ضیاع ہو گا،وقت ضائع ہونے سے زیر حراست افراد کے حقوق متاثر ہوں گے ،عدالت کے سامنے زیرحراست افراد کے حقوق کامعاملہ زیرغور ہے ،حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ تجویز سامنے آئی کہ جن ملزمان کی بریت بنتی ہے ، ان کی حد تک فیصلے سنائے جائیں،اٹارنی جنرل زیر حراست 103 ملزمان کی تفصیل فراہم کریں،مزیدسماعت آج دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں