9 مئی مقدمات :صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

 9 مئی مقدمات :صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

لاہور( اپنے خبر نگار سے ، نیوز ایجنسیاں ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما احمر رشید بھٹی سمیت 31ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔عدالت نے دو دو لاکھ روپے مچلکے کے عوض ملزموں کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دیا ۔انسداد  دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ۔ملزموں کے وکلا نے موقف اپنایا کہ یہ جھوٹا اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ۔سرکاری وکلا نے دلائل دیئے کہ ملزم ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ،شہزاد،احمر رشید بھٹی،رحمان علی ،محمد جمال ،ملزموں کمال خان ،سیف خان ،سید فہد اعجاز ،سید اصغر عباس کاظمی ،محمد نوید گلزار ،مظہر زبیر ،وقاص علی ،علی حسن ،علی پیر زادہ ،عثمان احمد صدیقی،حافظ محمد امان ،حشمت علی خان ،شاہ فیصل ،ملزم محمد امتیاز، ریحان خان ،ابوبکر ،محمد اشرف ،عزیر احمد ،رضا اللہ،محمد ارسلان،محمد شہزاد،محمد لطیف ریاض،محمد وجاہت سعید،شاہ دین عرف شاہد ،اور محمد عون حسین کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔عدالت نے دو دو لاکھ روپے مچلکے کے عوض ملزموں کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دیا۔ اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی احمر رشید بھٹی رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ۔ لاہور کے علاقے رائیونڈ سے آٹھ فروری کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے احمر رشید بھٹی رہائی کے بعد واپس اپنے گھر پہنچے تو فیملی کے افراد نے انکا استقبال کیا ۔ ملک احمد بھچر نے نو منتخب رکن احمر رشید بھٹی سے رابطہ کیا اپوزیشن لیڈر نے احمر بھٹی کو رہائی پر مبارکباد دی ۔احمر رشید بھٹی جمعرات کوپنجاب اسمبلی اجلاس میں بطور رکن اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں