جعلی بھرتیاں کیس :پرویز الٰہی اور شریک ملزم کی ضمانتیں خارج

جعلی بھرتیاں کیس :پرویز الٰہی اور شریک ملزم کی ضمانتیں خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلٰی پرویز الٰہی اور شریک ملزم کی ضمانتیں خارج کر دیں ۔

 جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الٰہی اور ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے ۔ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی نے فیل ہونے والے اُمیدواروں کو پاس کیا اور ان کو گریڈ 17 میں ملازمت دی۔ پرویز الٰہی کے وکلا نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کا بھرتی کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا۔ لہذا عدالت ملزموں کی ضمانت منظور کرے ۔ جس کے بعد لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الٰہی اور شریک ملزم کی ضمانتیں خارج کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں