چینی وفد کیلئے بم پروف بسوں کا انتظام

چینی وفد کیلئے بم  پروف بسوں کا انتظام

لاہور(کرائم سیل)لاہور سمیت ملک بھر میں چینی باشندوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں چینی وفد کے لیے بم پروف بسوں کے لیے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، چائنیز کے وفد بم پروف بسوں میں ہی سفر کریں گے ۔

 ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ سے آنے والے چائنیز کو سکیو رٹی فراہم کی جائے گی۔ لاہور میں موجود چائنیز اور ان کی رہائش گاہوں اور کام کرنے والی جگہوں کو فول پروف سکیو رٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ چائنیز انسٹالیشن کا ازسر نو سکیو رٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے ، سکیو رٹی آڈٹ کے بعد سکیو رٹی کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں اس وقت 1144 چائنیز باشندے موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں