سندھ کی حکومت متعصب

 سندھ کی حکومت متعصب

کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد کے نجی ہال میں افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رکن مرکزی ایڈہاک کمیٹی انیس احمد قائم خانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ایک قوم ہم سیاست کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں، ہم پر غیر مقامی پولیس اور انتظامیہ مسلط کردی گئی ہے ، اس کے باوجود ایم کیو ایم نے دوبارہ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ واپس لیا ہے ۔اقتدار سندھ کی متعصب حکومت کو وائٹ منی کے طور پر دے دیا گیا ہے ، ہم رمضان المبارک کے تقدس اور عبادات کی وجہ سے خاموش ہیں لیکن اس شہر کے نوجوانوں کو غیر مقامی ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے پر خاموش نہیں رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں