پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار

پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ پریانکا چوپڑا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال میٹ گالا میں شرکت نہیں کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال میٹ گالا کا میلہ 6 مئی کو نیویارک میں ہوگا، جس میں ہالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ تاہم فلم بے واچ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ نے دستاویزی فلم، ٹائیگر کی تشہیری مہم کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سال میٹ گالا میں شرکت نہیں کرسکیں گی کیونکہ وہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں