کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش، ابرار الحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں:مشی خان

 کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش، ابرار الحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں:مشی خان

کراچی(شوبزڈیسک)اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ملنے کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔ میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔ ابرار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گرجائیں۔ تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد ابرار الحق اور کچھ لوگوں کے دماغوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں