جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں:متھیرا

جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں:متھیرا

لاہور(شوبز ڈیسک)اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے متھیرا سے پوچھا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے ؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟،میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن دورانِ پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہے کہ زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں