سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفیٰ قریشی

سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفیٰ قریشی

کراچی(شوبزڈیسک)معروف فلم سٹار و اداکار مصطفیٰ قریشی نے کراچی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈراما ‘بیوہ’ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 میں نے اور فلم سٹار محمد علی نے حیدر آباد سٹیج سے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1958 میں اسٹیج ڈراما ‘اندھیرا اجالا’ میں، میں ہیرو تھا اور مرحوم محمد علی ولن بنے تھے۔ سٹیج اور ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے۔ بیوہ ڈراما دیکھ کر اچھا لگا، تمام فنکاروں نے جم کر پرفارمنس دی۔ ،بعد ازاں انہوں فنکاروں میں شیلڈز بھی پیش کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں