ایک سال سے لاپتہ تھائی ماڈل کی لاش بحرین سے برآمد

 ایک سال سے لاپتہ تھائی ماڈل  کی لاش بحرین سے برآمد

تھائی لینڈ(شوبزڈیسک) Kaikan Kaennakam نامی 31 سالہ تھائی ماڈل بحرین کے ایک ایک ریستوران میں نوکری کررہی تھی۔

ماڈل نے اپریل 2023 میں اچانک سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند کیں تو اُن کے اہلخانہ نے جنوری میں تھائی سفارت خانے سے مدد طلب کی۔ رواں ماہ 18 اپریل کو سفارت خانے نے ماڈل کے اہل خانہ کو بتایا کہ بحرین کے مردہ خانے میں ایک نامعلوم تھائی خاتون کی لاش موجود ہے ۔ ماڈل کی ٹانگ پر ٹیٹو بنا ہوا تھا جس کی مدد سے اہلخانہ نے اپنی بیٹی کی لاش کی شناخت کی۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھائی ماڈل کی موت الکحل زہر کے بعد دل اور پھیپھڑوں کی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں