پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کا ٹریلر ریلیز

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(شوبزڈیسک)پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

دی گلاس ورکر’ کا پہلا ٹریلر انگریزی زبان میں ریلیز کیا گیا ہے، فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ۔وِینسنٹ بھی والد سے فن پارے کا ہُنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران، وِینسنٹ کی دوستی اُن کی دکان پر آنے والی الیز نامی لڑکی سے ہوجاتی ہے، وہ الیز کو کانچ کے دلکش فن پارے بھی تحفے میں دیتا ہے ، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کی دوستی مضبوط ہوجاتی ہے ۔ فلم 26 جولائی کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی،‘دی گلاس ورکر’ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں