مخصوص نشستوں پرحلف نہ لیاتوپختونخوااسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردینگے :الیکشن کمیشن

مخصوص نشستوں پرحلف نہ  لیاتوپختونخوااسمبلی میں سینیٹ  انتخابات ملتوی کردینگے :الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی امیدواروں کی اپیلزمتفقہ طورپر منظور کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے اجلاس بلا کر حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے ،چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر اجہ کی صدارت میں ممبران نثاراحمد درانی، شاہ محمد جتوئی،جسٹس(ر)اکرام اللہ خان اور بابر حسن بھروانہ پر مشتمل پانچ رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سپیکر کے پی اسمبلی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کریں،مخصوص نشستوں پر نئے ارکان سے حلف نہ لینے کی صورت میں الیکشن کمیشن صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا اور صوبے میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ میں توسیع کر دی جائے گی،فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،الیکشن کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں آمنہ سردار ،فائزہ ملک، شازیہ جدون اور جمیلہ پراچہ کی اپیلوں کو منظو ر کرلیا ہے اور سپیکر کو اسمبلی مکمل کرنے کیلئے خواتین ارکان سے حلف لینے کے معاملہ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔یادرہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے مذکورہ خواتین سے حلف نہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کو معاملہ دیکھنے کے احکامات دیئے تھے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں