وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل تیسرے روز ملتو ی،کل طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل  تیسرے روز ملتو ی،کل طلب

لاہور(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلا س مسلسل تیسرے روز ملتوی کرنے کے بعد کل 30 مارچ کو وزیر اعظم ہائوس میں طلب کر لیا۔

 اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری لی جائے گی،وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جو جمعہ کے روز طے کیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث اجلاس میں تاخیر ہوگئی، اس سے پہلے جمعرات کو بھی اجلاس نہیں ہوسکا تھا،اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ دہشت گردی کی لہر سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ وزیر داخلہ تربت وا قعہ پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں