ججز خط پر تحقیقاتی کمیشن سے کچھ نہیں حاصل ہوگا:تھنک ٹینک

ججز خط پر تحقیقاتی کمیشن سے کچھ نہیں حاصل ہوگا:تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز )تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے کہ ججز کے خط پر تحقیقاتی کمیشن سے کچھ نہیں حاصل ہوگا، پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر کمیشن کا سربراہ کسی ریٹائر جج کو بناتے ہیں۔

کیا وہ ان ججوں کو طلب کریگا؟،ان سے پوچھے گا کہ بتاؤ کیا معاملہ ہے ؟،بات یہ ہے کہ اس کا ثبوت بھی نہیں، انٹیلی ایجنسیز کی جوبھی سرگرمی ہوتی ہے وہ ڈاکو منٹری ثبوت نہیں ہوتا،سب کچھ زبانی ہو تا ہے ،کہاں سے ثبوت لائیں گے ؟، کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں،ججوں کا خط لکھ دینا کافی ہے ، چیف جسٹس آرمی چیف کو کہیں آئندہ اس قسم کی شکایات نہیں ہونی چاہئیں۔ دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کسی بھی جمہوری معاشرے میں آزاد عدلیہ کے کردارکی وجہ سے ملک کے اندر استحکام آتا ہے ، چیف جسٹس اور فل کورٹ کو اس حوالے سے تحقیقات کرنی چاہئے ،تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا کہ اگر ججوں نے خط لکھا ہے تو کیا اس کا علم آرمی چیف کونہیں ہوگا؟،چیف جسٹس کو کردار ادا کرنا چاہئے ۔تجزیہ کار رشید صافی کا کہنا تھا اگر جج اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے دوسال میں دباؤ میں آکر جو فیصلے کئے ان کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟۔معاملہ پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں