مہنگائی میں معمولی کمی ،4 اشیاء مہنگی ،18 سستی

مہنگائی میں معمولی کمی ،4 اشیاء مہنگی ،18 سستی

اسلا م آباد(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.41فیصد پر آگئی۔

 ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 4اشیائے ضروریہ مہنگی اور 18 سستی ہوئیں جبکہ حالیہ ہفتے 29اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔حالیہ ہفتے برائلر مرغی 21 روپے 8 پیسے فی  کلو اور انڈے 4 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ۔حالیہ ہفتے ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے ، آٹے کا تھیلا 103 روپے 85 پیسے ، لہسن 15 روپے 53 پیسے ، پیاز 3 روپے 53 پیسے ، دال چنا ایک روپے 48 پیسے اور چینی 71 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔اسی طرح ایک ہفتے میں دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش سستی ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں