مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، پہلی بار وزیر خارجہ شامل

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، پہلی بار وزیر خارجہ شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی تشکیل نو کردی، تاریخ میں پہلی بار وزیر خارجہ کو کونسل میں شامل کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،  جس کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے ، مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہیں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیر سیفران انجینئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادت کونسل کے ممبر کے طور پر شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024سے وجود میں آگئی ہے ۔مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا ہے ، جبکہ وزیر خزانہ کو کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں