اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی،علیمہ خان

 اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی،علیمہ خان

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نواز شریف کو پاناما کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی۔ جس کیس میں انہیں سزا دی وہ اقامہ تھا۔ اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی۔اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے ۔6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بے نقاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں