کامیابی کیخلاف درخواست ، فیصلہ محفوظ

 کامیابی کیخلاف درخواست ، فیصلہ محفوظ

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ الیکشن ٹربیونل کیوں نہیں گئے ؟ ،جس پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن ٹربیونل کا نہیں ہے جبکہ رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنا چاہئے ۔دوسری طرف این اے 116شیخوپورہ سے ہارنے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان ڈوگر نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ خرم منور منج کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں