تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2طالب علم جاں بحق

تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2طالب علم جاں بحق

اوکاڑہ(خبرنگار)اوکاڑہ میں 2ٹریفک حادثات کے دوران 2طالب علم جاں بحق اور 4افرادشدید زخمی ہوگئے ۔

بتایاگیاہے کہ چک 16 جی ڈی کے رہائشی نجی کالج کے 2 طالب علم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کالج سے گھر واپس جا رہے تھے کہ بی بی پور چوک جبوکہ روڈ چک 16 جی ڈی کے قریب ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔چک 43 جی ڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں