جوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع

 جوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف جہلم تعمیراتی منصوبے میں خرد برد کے کیس میں مچلکے جمع نہ ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی ۔

 گزشتہ روز سماعت کے دوران فواد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ ضمانت ہو گئی ہے آپ کی ؟ فواد نے کہا کہ جی ضمانت ہو گئی ہے ۔فاضل جج نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مچلکے جمع کروائیں باہر آئیں ، فواد چودھری نے کہا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا وہ آپ کو پتہ ہے ، فاضل جج نے کہا کہ میں ادھر ہی ہوں 2 بجے تک انتظار کر لوں گا ۔ عدالت نے فواد کے وکیل کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا ، وقفہ کے بعد بھی فواد کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کروائے جا سکے جس پر عدالت نے فواد کے جوڈیشل میں 15 اپریل تک توسیع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں