ندیم محبوب وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت تعینات

ندیم محبوب وفاقی سیکرٹری  وزارت قومی صحت تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری قومی صحت اور سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر و سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ ندیم محبوب کو تبدیل کر کے سیکشن 10 کے تحت وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت تعینات کیا گیا ہے ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 22 کے افسر و وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت افتخار شلوانی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں