جیلوں سے پیشی پر آئے ملزموں کو بخشی خانوں میں دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم

جیلوں سے پیشی پر آئے ملزموں  کو بخشی خانوں میں دوپہر کا  کھانا فراہم کرنے کا حکم

لاہور (اپنے خبر نگار سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران نے جیلوں سے آئے ملزموں کو بخشی خانوں میں دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نے ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چٹھہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا دی، اس منصوبے کے تحت لاہور کی ضلع کچہری اور ماڈل ٹائون کچہری کے بخشی خانوں میں ملزموں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائیگاجس پر آج سے عملدرآمد شروع ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں