9مئی :خصوصی عدالت کے جج کی مزید سماعت سے معذرت

9مئی :خصوصی عدالت کے جج کی مزید سماعت سے معذرت

راولپنڈی (خبر نگار)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج ملک اعجاز آصف نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے عدالت کے خلاف عدالتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اوربدتمیزی کی بنیاد پرتادیبی کارروائی کی استدعا پر 9مئی کے مقدمات کی سماعت سے معذرت کر لی۔

 اور سابق وفاقی و صوبائی وزرا شیریں مزاری، زرتاج گل،شہریار آفریدی، فیاض الحسن چوہان،راجہ بشارت اور شیخ رشیدسمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر30اپریل تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کے روز سماعت کے موقع پر ملزموں میں ان مقدمات کی نقول تقسیم ہونا تھیں تاہم پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے جج کے خلاف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے نام بھجوائی گئی رپورٹ کے باعث عدالت نے سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی،سماعت کے موقع پر شیریں مزاری، زرتاج گل،شہریار آفریدی،راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشیدسمیت دیگر ملزمان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے جبکہ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے طبیعت خراب ہونے کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی، سماعت کے آغاز پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جج کے خلاف ایک رپورٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو بھجوائی گئی ہے جس میں تادیبی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ،جس پر عدالت نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے 9مئی کے مقدمات کی سماعت سے معذرت کر لی ۔بعدازاں بدھ کی شام فاضل عدالت کے جج نے سماعت کافیصلہ جاری کرتے ہوئے 9مئی مقدمات کی سماعت روکنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے ریفرنس سے متعلق ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ریفرنس عدالتی کارروائی یا سماعت روکنے سے متعلق نہیں ہے بلکہ درخواست کے ساتھ منسلک ریفرنس کی کاپی جیل اتھارٹی سے متعلق ہے ،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے غیر متعلقہ ریفرنس کو بنیاد بنا کر سماعت روکنے کی درخواست کی، فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے بدنیتی پر مبنی درخواست کے پیچھے پوشیدہ مقاصد ہیں چونکہ عدالت قانون کی حکمرانی اور غیر جانبداری پر یقین رکھتی ہے لہذا زیر سماعت مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق 30 اپریل کو ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں