سپریم کورٹ:سویلینزکے ملٹری ٹرائلز کیخلاف کیس 24اپریل کوسماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ:سویلینزکے  ملٹری ٹرائلز کیخلاف کیس  24اپریل کوسماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ میں سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

 کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی،جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا چھ رکنی لارجر بینچ 24 اپریل 2024 کو سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فوجی عدالتوں کو مشروط طور پر ملزمان کے ٹرائلز کے فیصلوں کی اجازت دی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں