صدر زرداری کا وکٹری کا نشان ہمارے احتجاج کی وجہ سے خطاب ادھوراچھوڑا:بیرسٹر گوہر

صدر زرداری کا وکٹری کا نشان  ہمارے احتجاج کی وجہ سے  خطاب ادھوراچھوڑا:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صباح نیوز)صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے انگریزی میں خطا ب اور اختتام پر اپوزیشن ارکان کو دیکھتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے وکٹری کا نشان بنالیا،اور وکٹری کا نشان بناتے ہوئے روایتی اندازمیں مسکرا بھی دئیے ۔

 4 بجکر 23منٹ پر شروع ہونے والا خطاب 4 بجکر 46 منٹ پر ختم کردیا ، اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آصف علی زرداری ہمارے سخت احتجاج کی وجہ سے خطاب مکمل نہ کرسکے اور ادھوراچھوڑ کر چلے گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں