یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (آئی این پی )حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 حکام کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت ماہانہ تقریبا 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلوہوگی، آٹے کا 10 کلوکا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے ۔پیکیج کے تحت صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکیج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے ، آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکیج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں