پی آئی سی :مریض فٹ پاتھ پر ،وہیل چیئر پر بھی علاج

پی آئی سی :مریض فٹ پاتھ پر ،وہیل چیئر پر بھی علاج

لاہور (بلال چودھری ) مر یض دل کے ہسپتال میں دربدر ہو گئے ، ہسپتالوں میں اربوں روپے کی ری ویمپنگ بھی مریضوں کو بہتر سہولیات نہ فراہم کر سکی۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ  آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی مریضوں سے بھر گئی، بیڈ کم ہونے سے دل کے دورے کے مریض ہسپتال کے فٹ پاتھ پر ڈرپس لگوانے پر مجبور ہیں، مریض فٹ پاتھ پر وہیل چیئرز پر علاج کروا رہے ہیں ۔ انکے لواحقین ہسپتال کے فٹ پاتھ پر لیٹے ہیں ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ری ویمپنگ کے دوران صرف تزئین و آرائش کی گئی، ری ویمپنگ سے ایمرجنسی میں کسی بھی بیڈ کا اضافہ نہیں ہوا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ سے فٹ پاتھ پر مریضوں کو ڈرپس لگانے کی رپورٹ طلب کر لی ، پی آئی سی میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں