عرفان صدیقی کو پارلیمانی پارٹی لیڈر بنا کر اپوزیشن کو مثبت پیغام دیا گیا :ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

 عرفان صدیقی کو پارلیمانی  پارٹی لیڈر بنا کر اپوزیشن کو مثبت  پیغام دیا گیا :ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد ( دنیا نیوز ) سینیٹ کے نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہاہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کر کے مسلم لیگ(ن) نے حزب اختلاف کو نہایت مثبت پیغام دیا ہے ۔

ایوانِ بالا کا مثبت اور با وقار ماحول سیاسی کشیدگی کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے عرفان  صدیقی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن پر نواز شریف ،شہباز شریف کے بھرپور اعتماد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ عرفان صدیقی نے ڈپٹی چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں