وزیراعظم کا 28اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع،بعدمیں محمد بن سلمان پاکستان آئینگے

وزیراعظم کا 28اپریل کو دورہ  سعودی عرب متوقع،بعدمیں  محمد بن سلمان پاکستان آئینگے

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف کا 28اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے ۔

شہباز شریف 3روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سعودی حکام سے ملاقات کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں