اسلام آبادہائیکورٹ میں ایف آئی اے انسپکٹردل کے دورہ سے جاں بحق

اسلام آبادہائیکورٹ میں ایف آئی  اے انسپکٹردل کے دورہ سے جاں بحق

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کاافسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، گزشتہ روزجسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں ایف آئی اے انسپکٹر عمران احمد کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایمبولنس میں انسپکٹر عمران احمد کوپولی کلینک ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں پر ان کی طبیعت بحال نہ ہو سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،انسپکٹر عمران احمد کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے ،بعدازاں ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں سینئر افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں