لاہور :بارش، 50سے زائد فیڈرز ٹرپ ،گھنٹوں بجلی بند رہی

لاہور :بارش، 50سے زائد فیڈرز ٹرپ ،گھنٹوں بجلی بند رہی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ،اے پی پی،صباح نیوز)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بارش ہوئی ،جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ اس دوران لیسکو کابجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے پر 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

 ،فیڈرز ٹرپ کرنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث پرانا کاہنہ، ڈیفنس، کوٹ لکھپت، چوبرجی پارک، مغل پورہ، شالیمار، صدر،بھٹہ چوک ،بیدیاں روڈ ،اسلام پورہ ،قلعہ گجرسنگھ سمیت دیگر علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور میں فیلڈ سٹاف نے بجلی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا ، بارش کے باعث بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 29 اپریل تک پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، چند مقامات پر ژالہ باری کے امکانات ہیں ہے ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں