پختونخوا پولیس کا کسٹمز اہلکاروں کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ

پختونخوا پولیس کا کسٹمز اہلکاروں کو  نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں کسٹم اہلکاروں پردہشت گرد حملوں کے بعد پولیس حکام نے کسٹم اہلکاروں کی رات گئے ناکہ بندیاں محدود کرنے کی سفارش کر دی۔ڈی پی او نے اس حوالے سے کلکٹر کو خط لکھ دیا ہے ۔

خط میں مشورہ دیا گیا کسٹمز کا فیلڈ سٹاف روز گشت نہ کرے ، روٹین چیکنگ پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا کرے جبکہ ایمرجنسی صورتحال پر پولیس سے مدد لے لیا کریں۔ پولیس حکام کے مطابق کسٹم پولیس نے موٹروے اوررنگ روڈ سمیت دیگر مقامات پر ناکا بندیاں قائم کی ہیں۔خط پر ردعمل میں کلکٹر کسٹمز کرم الٰہی نے بتایا کہ کسٹم اہلکاروں پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے ، احتیاط چاہے جتنی کی جائے ، دہشت گردی کے واقعات پھر بھی ہوتے ہیں،خود پولیس و دیگر اداروں کو بھی ان واقعات کا سامنا رہتا ہے ،مزید قوت اور بہتر حکمت عملی سے اسمگلنگ کی لعنت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں