وفاقی بجٹ قریب، خزانہ، پی اے سی ودیگرقائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہو سکی

وفاقی بجٹ قریب، خزانہ، پی اے سی  ودیگرقائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہو سکی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی بجٹ پیش کرنے میں تقریباً ڈیڑھ ماہ رہ جانے کے باوجود خزانہ، پی اے سی سمیت وفاقی وزارتوں کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہو سکی ۔

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کے باعث وفاقی وزارتوں کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی و جاری بجٹ کی منظوری کا عمل شروع نہیں ہو سکا ، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل و ارکان کی نامزدگی قائد ایوان منتخب ہونے کے ایک ماہ میں مکمل ہونی چاہیے تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں