لاپتہ افراد : 80فیصد کیسز حل کرلئے گئے :سرفرازبگٹی

لاپتہ افراد : 80فیصد کیسز حل کرلئے گئے :سرفرازبگٹی

کوئٹہ(نیوزایجنسیاں)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کب تک مارا ماری کا شکار رہے گااس کا کوئی حل نکالنا ہے اس لئے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں جو صوبے کی تما م جماعتوں اور قبائلی شخصیات سے ملاقات کرکے حتمی رائے دیگی کہ مزاحمت کاروں سے مذاکرات کرنے ہیں یا پھررٹ قائم کرنی ہے ۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے صرف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ، لاپتہ افراد کے 80فیصد کیسز حل کرلئے گئے ہیں سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے جہاں چیک پوسٹوں کی ضرورت ہوگی ضرور بنائیں گے ۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ آمد کے بعدوزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک، میر ضیاء اللہ لانگو، سر دار عبد الرحمن کھیتران، میر شعیب نو شیروانی اور ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند بھی موجود تھے ۔وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تشکیل مکمل ہوگئی ہے وزرا کو قلم دان مل گئے ہیں ہم نے 60نکاتی اصلاحات تیار کرلی ہیں اس پر وزرا ء کام کریں گے جس کے بعد صوبے میں بہترین گورننس لیکر آئیں گے ، وزیر داخلہ کو امن وامان کی بہتری کا ٹاسک دے دیا ہے تاکہ عوام خود کو اپنے گھروں میں محفوظ تصور کر سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں