پی آئی اے کا یو اے ای سے سکردو، اسلام آباد سے چترال کیلئے پروازوں کا اعلان

 پی آئی اے کا یو اے ای سے سکردو، اسلام  آباد سے چترال کیلئے پروازوں کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا یو اے ای سے سکردو جبکہ اسلام آباد سے چترال پروازوں کے آغاز کا اعلان، ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا۔

 یو اے ای سے سکردو کیلئے پی آئی اے 3مئی سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، آغاز میں ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی جبکہ قومی ایئرلائن نے ڈیڑھ سال بعد چترال کیلئے دوبارہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ،18مئی سے اسلام آباد سے چترال کیلئے ہفتے وار 2پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں