وزیردفاع کی ایس سی او کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، شریک ممالک کے وزرا سے ملاقاتیں

وزیردفاع کی ایس سی او کے  سالانہ اجلاس میں شرکت ، شریک  ممالک کے وزرا سے ملاقاتیں

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر) وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے دو روزہ سالانہ اجلاس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے دوست ممالک کے وزرائے دفاع  سے ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں