پی ٹی آئی سے ڈیل ہوگی نہ ڈھیل دی جائیگی:فیصل واوڈا

پی ٹی آئی سے ڈیل ہوگی نہ  ڈھیل دی جائیگی:فیصل واوڈا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق رہنما ونو منتخب سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل ہو رہی نہ ڈھیل دی جائیگی ، 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہوا، اس کا احتساب ہوگا۔

اس کے لیے قانون سازی بھی ہوگی۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا دل و دماغ سب دائیں بائیں ہے ، پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور ان کی مقبولیت کے مزے پی ٹی آئی لوٹتی رہے ،پی ٹی آئی والوں کو واٹس ایپ آتا تھا کہ کس کو کیا گالی دینی ہے ، پی ٹی آئی رہنما یہ سارے واٹس ایپ میسج بھی جمع کرا چکے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر معلوم ہوجائے علی امین گنڈاپور کے کل کے بیان کے بعد انہوں نے کہاں کہاں رابطہ کیا اور کہاں کہاں معافی تلافی ہوئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،مجھے بغیر ٹرائل ڈس کوالیفائی کیا گیا، میں آزاد امیدوار ہوں ، کسی پارٹی کا حصہ ہوں نہ بن رہاہو، میرے فارم 47 میں چھولے نہیں کھاسکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں