پی ٹی آئی کے 2 دن میں 5 مو قف

 پی ٹی آئی کے 2 دن میں 5 مو قف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔

 پی ٹی آئی والے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں، ہم مذاکرات کرسکتے ہیں نجات نہیں دلاسکتے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا ایوان میں کی گئی مذاکرات کی پیشکش سمجھ سے بالاتر ہے، دو دن میں پی ٹی آئی کے پانچ مختلف موقف سامنے آئے ہیں، ایک فوج سے تو دوسرا سیاستدانوں سے مذاکرات کا کہتا ہے، تیسرا کہتا ہے ن لیگ، پی پی یا ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں