سپیکر بلوچستان اسمبلی کے حلقے میں غیر معمولی ووٹر ٹرن آؤٹ کی تحقیقات کروائیں گے :چیف الیکشن کمشنر

 سپیکر بلوچستان اسمبلی کے حلقے میں  غیر معمولی ووٹر ٹرن آؤٹ کی تحقیقات کروائیں گے :چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(دنیانیوز)الیکشن کمیشن نے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق کے حلقہ میں 12 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہا الیکشن کمیشن نے ضروری سمجھا تو غیر معمولی ووٹر ٹرن آؤٹ کی تحقیقات کروائے گا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزارنے کہاسپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو معاملہ پر دوبارہ سماعت کی ہدایت کی ہے ، ووٹر ٹرن آؤٹ غیر فطری طور پر زیادہ تھا، وکیل وسیم سجادنے کہاکئی پولنگ میں 99 فیصد ووٹ کاسٹ کیے گئے ،ممبرنثاردرانی نے کہا12 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے کی ووٹر ٹرن آؤٹ کے علاوہ بھی وجوہات تھیں،60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم نہیں دے سکتا،ممبراکرام اللہ خان نے کہاسپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق معاملہ دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے ، وکیل وسیم سجادنے کہاجن پولنگ سٹیشنز پر ٹرن آؤٹ زیادہ ہے وہاں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں،بلوچستان میں خواتین کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جاتا تو ٹرن آؤٹ 99 کیسے ہوگیا؟ سپیکرکے وکیل نے کہا60 روز گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن اس کیس کی دوبارہ سماعت نہیں کرسکتا، ممبربابرحسن بھروانہ نے کہااگر ایسا تھا تو سپریم کورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو کیوں بھجوایا؟

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں