پی آئی اے کی نجکاری میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اظہار دلچسپی

پی آئی اے کی نجکاری میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اظہار دلچسپی

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری میں ملکی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تفصیلات حاصل کیں، سرمایہ کار پاکستانی ایئر لائن  کی نجکاری کے لیے 3 مئی تک پیشکش جمع کرواسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں مقامی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بولیوں کا امکان ہے ، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اس دلچسپی لینے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں