مہنگائی حکومت ،عوام میں دوریاں پیدا کررہی ،میاں زاہد

مہنگائی حکومت ،عوام میں دوریاں پیدا کررہی ،میاں زاہد

کراچی(این این آئی)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے کی پالیسی حکومت اورعوام میں دوریاں پیدا کر رہی ہے ۔

افراط زرسے پریشان عوام کوریلیف دینے کے بجائے ان پرانکی طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ان کا اعتماد بری طرح مجروح ہورہا ہے ۔ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکے بعد ملک کے دیگرحصوں میں بھی مظاہرے شروع ہوسکتے ہیں۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ توعوام نے آئی پی پیزسے معاہدے کئے تھے اورنہ ہی وہ پاورسیکٹرمیں نااہلی اورکرپشن کے ذمہ دار ہیں۔ بجلی کے بل وصول کرنا بھی انکا کام نہیں ہے مگر نقصانات کم کرنے کے بجائے اسکا سارا ملبہ بل ادا کرنے والے صارفین پر ڈالا جا رہا ہے جس سے عوام میں غم وغصہ بڑھ رہا ہے  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں