ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا 2300روپے تولہ مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا 2300روپے تولہ مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،ادھر ایک تولہ سونا 2300روپے مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے کے اضافے سے 278.30 روپے پر جاپہنچا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے سے 279.54روپے پر جاپہنچا۔ یورو 31پیسے کے اضافے سے 302.70روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 24 پیسے کے اضافے سے 353.74 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2,439 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونا 1 ہزار 972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے کا ہوگیا۔دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں