مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.130 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.130 ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 19.130 ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 18355 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت11.720ارب روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 1.945 ارب روپے ،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 1.589ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.336ارب روپے اوراین ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.286 ارب روپے ریکارڈکئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں