9مئی جیسے واقعات کی گنجائش نہیں

9مئی جیسے واقعات کی گنجائش نہیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 9 مئی کو شرانگیز واقعات ، توڑ پھوڑ اور جناح ہائوس سمیت اہم حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم نے وہ دلخراش واقعات دیکھے اور۔۔۔

 اسکی بھرپور مذمت کی ، 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، اس روز قومی نوعیت کی اہم تنصیبات، عمارتوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ،9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر آج بھی ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے ، چیئرمین سینیٹ نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداہمارے قومی ہیرو اور دلوں کے قریب ہیں ، ہر پاکستانی کے دل میں انکے لئے احترام اور محبت موجود ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں