علی امین نے اپنی پارٹی کو دھوکا دیا

علی امین نے اپنی پارٹی کو دھوکا دیا

لاڑکانہ(صباح نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب فورمز پر آنا ہوگا۔

 میں فارم 47والا نہیں،وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیئے ہیں، کے پی کے سے مینڈیٹ لینے والے مولانا فضل الرحمن کا حق واپس کریں،9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ملک دشمنوں کا کام ہے ، اس میں جو بھی ملوث ہیں ، انہیں ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں ۔لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ صوبے کی محرومیوں کا ازالہ کروں، صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے لوگوں سے معافی مانگی، یہ روایت ملک کو جوڑتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں